• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنچورین ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 3 وکٹ پر 88 رنز


پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 88 رنز بنالیے جبکہ اسے 2 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بابراعظم 12 اور سعود شکیل 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

گرین کیپس کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود اور صائم ایوب 28،28 جبکہ کامران غلام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کے ماریویانسن نے 2 اور کگیسوربادا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے اوپنر ایدن مارکرم 89، کپتان ٹمبابا ووما 31، ڈیوڈ بیڈنگھم 30،ڈین پیٹرسن 12، کگیسو ربادا 13، ٹرسٹن اسٹبس 9 ریان ریکلٹن 8 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوربن بوشن نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹونی ڈی زورزی، کائیل وررینے اور مارکو یانسن2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3، 3، عامر جمال نے 2 جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 82 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

ٹاس

سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

پاکستان ٹیم

پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوا تھا جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔

قومی ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز پاکستان ٹیم نے جیتے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید