• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: کالج کے گیٹ سے اغواء ہونے والی 2 طالبات کو بازیاب کروالیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سرگودھا سے 3 ماہ قبل مبینہ طور پر اغواء کی گئیں دو لڑکیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیکنڈ ایئر کی دونوں طالبات کو بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ سے بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق 2 اکتوبر کو سرکاری کالج کی سکینڈ ایئر کی 2 طالبات پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں۔ والدین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

بازیابی کیلئے بلوچستان میں پاک ایران سرحد، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں آپریشن کیا گیا۔ آج دونوں سہیلیوں کو لڑکیاں بیرون ملک فروخت کرنے والے گروہ سے بازیاب کروالیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جبکہ اس معاملے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید