• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائی فروٹ جیولری منظرعام پر آگئی

فوٹو، اسکرین گریب
فوٹو، اسکرین گریب

شادی اور دیگر خوشیوں کی تقریبات پر خوبصورت نظر آنے کے لیے خواتین میک اپ، اچھے لباس اور زیورات کا استعمال کرتی ہیں۔

اس حقیقت کے برعکس انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون نے زیورات میں کئی قسم کے ڈرائی فروٹ استعمال کیے ہیں۔

خاتون کے ہار، چوڑیوں، بالیوں، ہیئر بینڈ، بیلٹ اور بالوں میں پہنے زیور کے مختلف حصوں کو بادام، کاجو، پستے، سبز الائچی وغیرہ سے سجایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگ مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس طرح کے میک اپ اور انداز پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔