• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔ 

اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیض علی سید خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔

قومی خبریں سے مزید