• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی کارروائی، 7 نادرا افسران سمیت 16 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے پاسپورٹ اور نادرا افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔

ایف آئی اے نے اسلام آبادمیں کی گئی کارروائی میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور نادرا کے 7 افسران کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نادرا کے 4 افسران شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 ایجنٹس اور 5 افغان شہری بھی ہیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی نادرا کی شکایت پر کی، ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ، نادرا افسران اور ایجنٹس پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا پتہ لگا۔

حکام کے مطابق ملزمان سے تفتیش کی روشنی میں مزید ایجنٹس، پاسپورٹ اور نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید