• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا خاندان آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شکار ہو گیا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

دنیا بھر کو اپنے سحر میں مبتلا کر دینے والی آرٹیفیشل انٹیلیجنس AI نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بچوں  ’وامیکا‘ اور ’اکائے‘ کی تصویریں بھی بنا ڈالی ہیں۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد 2017ء میں شادی کی تھی، اپنی ازدواجی خوشیوں کے چار سال کے بعد اس جوڑی نے اپنی پہلی اولاد ’وامیکا‘ کو خوش آمدید کہا تھا جبکہ اب وامیکا اپنے چھوٹے بھائی اکائے کی بڑی بہن بن چکی ہے۔


ویرات اور انوشکا نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو دوسری اولاد بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیاتھا۔

وامیکا کی طرح اکائے کے لیے بھی ویرات اور انوشکا ’نو فوٹو پالیسی‘ پر عمل پیرا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس جوڑی نے اپنے دوسرے بچے کو بھارت کے بجائے لندن میں نامعلوم اسپتال میں جنم دیا ہے۔


ویرات اور انوشکا کے بیٹے اور بیٹی کو تاحال تو کسی نے نہیں دیکھا مگر اے آئی نے اپنی ذہانت لڑاتے ہوئے اس جوڑی کے مداحوں کو خوشی دینے کی کوشش کی ہے۔

اے آئی نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے نوزائیدہ بچے، اکائے اور وامیکا کے چہرے کی تصوریں تخلیق کی ہیں جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ویرات کوہلی اور ان کے اہل خانہ کی AI سے تیار کردہ کئی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔


ویرات کوہلی کے ایک فین پیج نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں ویرات کو اپنے بیٹے اکائے اور وامیکا کو اپنے بھائی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ فین پیجز پر اس مکمل فیملی کی تصویریں بھی اے آئی کی مدد سے بنائی اور اپلوڈ کی گئی ہیں۔

ان تصویروں میں ویرات، انوشکا سمیت بچوں نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے۔


ویرات کوہلی کے بیٹے اکائے کے نام کا کیا مطلب ہے؟

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بچے کے انوکھے نام نے گوگل پر ہر کسی کو اس نام کے معنی تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ’اکائے‘ نام کا مطلب ترکی میں ’پورا چاند‘ یا ’چمکتا ہوا چاند‘ جبکہ سنسکرت میں اس نام کا مطلب ہے ’اعلیٰ طاقت‘ یا ’لازوال‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نام ہندوؤں کے ایک خدا ’شیو‘ کا دوسرا نام بھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید