کشمیر سپریم لیگ (کے ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کے لیے نئی تاریخیں طے پا گئیں۔
ذرائع کے مطابق کشمیر سپریم لیگ رواں سال 20 مئی سے 10 جون کے درمیان کھیلی جائے گی، پی سی بی کی جانب سے کشمیر سپریم لیگ کو اس سے قبل نومبر اور فروری کی ونڈو دی گئی تھی۔
فروری میں چیمپیئنز ٹرافی کے باعث کشمیر سپریم لیگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی شیڈول اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے باعث فروری میں بیشتر کھلاڑی بھی دستیاب نہیں۔
پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو بھی کشمیر سپریم لیگ کھیلنے کی اجازت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مظفر آباد، فیصل آباد میں کشمیر سپریم لیگ کا پہلا ایڈیشن کھیلا جائے گا۔