• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانی سے متعلق بند کمروں کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکمرانی سے متعلق بند کمروں کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین و قانون کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے انتخابات میں دھاندلی کا مکمل خاتمہ ہو، جی ڈی اے، ٹی ایل پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی ہو، قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے سے متعلق کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں، انہیں کون مانے گا، لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید