• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، بھٹو ریفرنس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی مبینہ عدالتی پھانسی کے اصل حقائق کی تحقیقات کیلئے بھجوائے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کے لئے مقرر کئے گئے امائیکس کیورائے جسٹس ریٹائر منظور اے ملک ،اعتزاز احسن اور فریقین کے وکلاء زاہد ایف ابراہیم اورفاروق ایچ نائیک نے اپنے اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ عدالت نے ا ٹارنی جنرل سے گواہ مسعود محمود کے بیرون ملک جانے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت پیر4 مارچ تک ملتوی کردی ،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم جسٹس سردار طارق کی ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ جاری کرنا چاہتے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ٰکی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل9رکنی لارجر بینچ نے بدھ کے روزمقدمہ کی سماعت کی ۔
اہم خبریں سے مزید