گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وعدے میں نے پورے کرنے کی کوشش کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی کے زیر اہتمام راشن تقسیم کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مستقبل سے زیادہ 24 کروڑ عوام کے مستقبل کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اس آزمائش سے ضرور نکلے گی۔
آڈیو لیک کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک میں کوئی ایسی خفیہ بات نہیں ہے۔