پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نگراں حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اسکی نئی قیمت 190روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اس کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اس سے قبل نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی۔