• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں معتدل و شدید بارشوں کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران معتدل سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق بعض مقامات پر آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی، وسطی پنجاب میں معتدل سے شدید بارش کی توقع ہے۔

کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب میں بارش، برفباری، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 5 مارچ سے 7 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کےجنوبی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے شمال مغربی علاقوں میں بارش کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی ہے، تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید