• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی۔

شمال بالائی بلوچستان برفیلی طوفان کے لپیٹ میں آگیا ہے۔

کئی اضلاع میں گزشتہ روز سے مسلسل برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

بارش برسانے والا طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان بھر میں مزید شدت اختیار کر گیا، جمعرات کی شام شروع ہونے والی موسلادھار بارش بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

بلوچستان کے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال بن گئی ہے۔

اس کے علاوہ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، زیارت، کان مہترزئی، کنجوغی اور پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں برف باری ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید