مری میں 2 روز سے جاری بارش کے بعد برفباری ہوئی ہے۔
چلاس اور گردونواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہیں، شاہراہ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
برفباری کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئیں۔
پاک پتن اور قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
ادھر سماہنی آزاد کشمیر میں برساتی نالے میں کار بہہ گئی جبکہ خاتون کی لاش نکال لی گئی اور 4 افراد کو بچالیا گیا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں 48 گھنٹوں میں شدید بارشیں اور بعض مقامات پر آندھی کا امکان ہے، 5 سے 7 مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔