بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور ساؤتھ کے معروف اداکار مموٹی کے بیٹے اور اداکار ذوالقرنین سلمان نے بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں ہسپانوی بائیکر جوڑے پر حملہ اور خاتون سے 7 مقامی دیہاتیوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست جھارکنڈ میں 7 نوجوانوں نے اسپین سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے خاوند پر بدترین تشدد بھی کیا۔
واقعے پر بھارتی اداکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی جانب تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ریچا شرما نے اس عمل کو بوسیدہ اور بھارتی معاشرے کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید تحریر کیا کہ بھارتی شہریوں کا غیر ملکیوں سے بھی ویسا ہی رویہ جیسا وہ اپنی خواتین کے ساتھ رکھتے ہیں۔
ذوالقرنین سلمان نے خاتون کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ یہ سن کر میں ٹوٹ سا گیا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ آپ دونوں حال ہی میں کیرالا کے کوٹائم آئے جہاں قریبی دوستوں نے انکے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا، جو کچھ انکے ساتھ ہوا ایسا مزید نہیں ہونا چاہیے۔