• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کل شام گورنر ہاؤس میں ہوگی

فائل فوٹو گورنر ہاؤس لاہور
فائل فوٹو گورنر ہاؤس لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ابتدائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل شام گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب کل شام 4 بجے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں مریم نواز، گورنر پنجاب، ن لیگ کے مرکزی اور صوبائی رہنما اور معروف شخصیات شریک ہوں گی۔

دوسری طرف صدارتی الیکشن کےلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی ارکان9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخاب کےلیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید