پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پارٹی فیصلے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنایا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت کریں گے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے سے متعلق آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے۔