• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں 10 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ 

سندھ کابینہ میں ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ عذرا افضل پیچوہو، سردار شاہ، ضیا لنجار اور محمد بخش مہر بھی حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ سید سردار شاہ، جام خان شورو اور ذوالفقار شاہ بھی بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری 10 رکنی کابینہ سے حلف لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید