• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس مل گیا


سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر 26 مارچ کےلیے نوٹس جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2020ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے معاملے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور کو نوٹس جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد کفیل کی درخواست پر جاری ہوا، جو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے توسط سے سابق وفاقی وزیر کو جاری کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 2020 کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے گاڑی حاصل کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کے نام تحصیل کلاچی میں 735 کنال اراضی عارضی منتقل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بینچ نے علی امین گنڈاپور سے متعلق مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور کو منتقل زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق علی امین گنڈاپور نے گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

قومی خبریں سے مزید