امریکا نے اسرائیل اور یہود مخالفت کے الزام میں ڈھائی لاکھ غیر ملکی طلبہ و دیگر افراد کے ویزے منسوخ کردیے۔
یہ انکشاف صدر ٹرمپ کے "یہود دشمنی کے تدارک کے خصوصی ایلچی" ربی یہودا کپلن نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ویزوں کی جانچ پڑتال کا ایک "سخت عمل" نافذ کیا ہے۔ ویزوں کی منسوخی کے اقدامات کا ہدف وہ افراد تھے جو "کھلے عام یہود مخالف سرگرمیوں" میں ملوث رہے یا انہیں فروغ دیتے رہے۔