• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IT برآمدات میں اضافے کیلئے روڈ میپ بنایا جائے‘ وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع روڈ میپ بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو اپنی زیرصدارت آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو خوش آئند ہے مگر ہمیں اس میں اضافہ کرنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید