لاہور (نیوزرپورٹر)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین کے مرکزی صدر جاوید اقبال خان ،چوہدری طارق عتیق مرکزی جنرل سیکرٹری، رابطہ سیکرٹری عبدالوحید فاروقی نےوزیراعظم ، وزیرا علیٰ سندھ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاہے وہ سندھ کے علاقوں کشمور، شکار پور،مورو سندھ اور کچے کے علاقہ میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے جانے والے گڈز ٹرانسپورٹ پر سامان لے جانے والے ڈرائیوروں کوتحفظ دیں ۔ گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز، ڈرائیورز کے ساتھ دن دھاڑے ڈکیتیاں اور گاڑیوں سے زبردستی مال اْتروانے، اغوا برائے تاوان اور قتل کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔