مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یہودی آباد کاروں کے قریبی علاقوں پر حملے کے بعد یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی علاقوں میں فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس، طولکرم، بیت لحم، الخلیل اور جنین میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار 550 سے زائد ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 73 ہزار 546 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔