• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کی بحریہ نے 21 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا کی بحریہ نے 21 بھارتی ماہی گیروں کو اپنے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔شنہوا کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 بھارتی ماہی گیروں کو سری لنکا کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکار کے دوران گرفتار کر کے 2ٹرالر قبضے میں لے لئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں شمالی سری لنکا کے ڈیلفٹ جزیرے کے قریب غیر قانونی شکار کرنے والے بھارتی ٹرالروں کا پیچھا کرنے کے لئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران کی گئیں۔انہوں نےبتایا کہ ضبط شدہ ٹرالر اور ماہی گیروں کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ لا کر قانونی کارروائی کیلئے مقامی اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بحریہ نے 2024میں سری لنکا کے پانیوں میں اب تک کل18بھاریتی غیر قانونی شکار کرنے والے ٹرالر اور 146ماہی گیروں کو پکڑا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید