واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکی ایوان نمائندہ کے اسپیکر مائیک جانسن نے سابق صدر اور رواں سال صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے مقدمے کو سیا ست زدہ کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ مقدمہ نیویارک کی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ اسپیکر نے کہا کہ نظام انصاف کو سابق صدر کے خلاف ہھتیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔