کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور ایران کے درمیان چا بہار کی بندرگاہ کے معاہدے پر امریکا نے نئی دہلی کو تجارتی پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران کیساتھ کاروباری معاملات پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے خطرے سے آگا ہ رہنا چاہئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بھارت اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا، ہم ان رپورٹس سے آگاہ ہیں ،انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا،میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں، جیسا کہ اس کا تعلق امریکا سے ہے، ایران پر امریکی پابندیاں برقرار ہیں اور ہم ان کا نفاذ جاری رکھیں گے۔جب ان سے مزید یہ سوال کیا گیا کہ کیا اس کا مطلب بھارتی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں بھی شامل ہیں، تو پٹیل نے کہا،عام طور پر آپ نے ہمیں کئی بار یہ کہتے ہوئے سنا ہو گا کہ کوئی بھی ادارہ، کوئی بھی شخص، جو ایران کے ساتھ کاروباری معاملات پر غور کر رہا ہے۔