کراچی (نیوز ڈیسک) سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے، حکومتی ترجمان کےمطابق سلوواکیہ کےوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیر اعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔