• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کے حوالے سے جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا، رؤف صدیقی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے حوالے سے جو پارٹی فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ہم نے 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں فیصل واوڈا کو کہا تھا شمولیت کر لیں، جو بڑی جماعتوں کے لوگ غریبوں کی بات کرتے ہیں وہ ہمارے پاس آجائیں۔

رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ دعا ہے فیصل واوڈا ایم کیو ایم کا حصہ بنیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے تجویز اور تائید کنندہ بننے پر پارٹی کے بعض رہنماؤں میں تحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اس فیصلے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ایک رہنما نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ملکی حالات اور سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اختلافات ہونا جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید