• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کھلے مین ہول میں بچے کے گر کر لاپتہ ہونے کا مقدمہ 10 ماہ بعد درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں بچے کے گر کر لاپتہ ہونے کا مقدمہ 10 ماہ بعد درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ بچے کے والد عاطف کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکسین وقار، انجینئر اعجاز زیدی اور میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچے کے ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ سال 6 مئی کو پیش آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید