• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احاطہ عدالت سے گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے احاطے سے پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔

جسٹس صداقت علی خان نے چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

چوہدری تنویر چوہدری عدنان قتل کیس کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

انہوں نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔

چوہدری عدنان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید