• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 65 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 702 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 642 رہی۔

حصص بازار میں آج 32 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 262 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید