پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 336 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 148 رہی۔
حصص بازار میں آج 21 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 197 ارب روپے ہے۔