ملک میں گذشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 620 ڈالر فی اونس ہے۔