• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالتِ عالیہ نے گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے ہیں۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر سے 23 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پڑوسیوں نے پرندے اور مرغیاں پال رکھی ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق پڑوسیوں کو گھروں میں مرغیاں اور پرندے پالنے سے مسائل کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید