وفاقی وزیر آبی وسائل سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے پانی تقسیم پر ڈیجیٹل میٹر لگوانے کا مشورہ دے دیا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ کوئی صوبہ اپنے پانی کو کیسے استعمال کرتا ہے یہ اس صوبے کو حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (سی سی آئی) کا اجلاس ہونے والا ہے، جس میں یہ سارے معاملات آجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر کسی کو پانی کی تقسیم پر شک ہے تو ڈیجیٹل میٹرز لگوالیے جائیں، سب پتہ چل جائے گا کس کو کتنا پانی جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے مل گئی۔