• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا کیس سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ کر دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی لسٹ ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کل کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے آفس آرڈر جاری کردیا۔

ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو تاحکم ثانی رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے۔

اس میں کہا گیا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید