وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کےحوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسری بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، وزیراعظم کو ملاقات کا علم ہے۔ آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔
اُن کا کہنا مزید تھا کہ بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔