• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے بجائے وزیراعلی خیبر پختونخوا یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے

خیبر پختونخوا کے گورنر سے اختیارات لےکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔

اب وزیراعلیٰ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کے تجویز کردہ 3 ناموں میں سے کسی ایک کو کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کریں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024ء باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا، جس کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے۔

آج کے دن سے قبل گورنر صوبے کے تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے، بل ایکٹ کے بعد یہ اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔

قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کی تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کریں۔

قانون کے مطابق وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ چار سال مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر کسی وائس چانسلر کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی تو یہ مدت کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید