تحقیق و تالیف: ارشد مبین احمد
صفحات: 400، قیمت: 1250 روپے
ناشر: ڈائمنڈ ایجوکیشنل سوسائٹی، 201 فرئیر بزنس سینٹر، نزد مسجدِ خضریٰ، مین فرئیر روڈ، صدر،کراچی۔
فون نمبر: 3822741 - 0321
مصنّف، وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور پیرانہ سالی کے باوجود دینی تعلیمات کی اشاعت کے لیے سرگرم رہتے ہیں، جس کی ایک شکل اُن کی تحریر کردہ یا ترتیب دی گئی کتب ہیں۔اُنھوں نے 2019ء سے تصنیف و تالیف کا آغاز کیا اور’’ علم کی پہلی کرن‘‘، ’’علم کی شعائیں‘‘،’’علم کے بکھرے موتی‘‘ کے بعد اب اُن کی یہ چوتھی کتاب زیورِطبع سے آراستہ ہوئی ہے۔اُنھوں نے اپنی یہ کتب بالترتیب اپنے والدین، بڑی بہن، اہلیہ کے والدین اور اساتذہ کے ایصالِ ثواب کے لیے شایع کی ہیں، اِسی لیے یہ مفت تقسیم کی جاتی رہی ہیں۔زیرِ نظر کتاب چھے ابواب میں منقسم ہے۔
پہلا باب’’ علم کے اَن مول چراغ‘‘، دوسرا’’ خواتین سے متعلق اہم معلوماتی مضامین‘‘، تیسرا’’ انسانی زندگی کے اہم موضوعات‘‘ اور چوتھا باب ’’پاکستان کا تاریخی پس منظر‘‘ کے عنوان سے ہے۔ پانچویں باب میں مصنّف نے اپنی شعری کاوش بھی پیش کی ہے، جب کہ چھٹا باب اُن کی سابقہ کتب پر کیے گئے تبصروں پر مشتمل ہے۔