بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دو سانجھ اپنے پونے کنسرٹ میں نامور بالی ووڈ اداکارہ کی شرکت پر حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ نمرت کور فلم ایئرلفٹ، لنچ باکس، دسویں اور سیکشن 84 جیسی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کرکے دھماکا کردیا۔
نمرت کور نے صرف شرکت ہی نہیں بلکہ باقی ہجوم کے ساتھ دل جیت دو سانجھ کے گانوں پر رقص بھی کیا، انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر پنڈال کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ کیپشن میں درج کیا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ میں اب تک اس سے بہتر کنسرٹ میں کبھی نہیں گئی‘۔
تصاویر اور ویڈیوز سے صاف ظاہر ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کو کنسرٹ میں شرکت کرکے خوب مزہ آیا، اُن کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر گلوکار نے حیرت سے استفسار کیا ’ تُسی آئے سی‘ آپ آئے تھے!
دلجیت دو سانجھ نے ان کی پوسٹ پر مزید لکھا کہ ’تُسی آئے سی ؟ اسٹیج پر آجانا سی‘، آپ آئی تھیں تو اسٹیج پر آجاتیں۔
اس تبصرے کے جوابمیں نمرت کور نے کہا کہ دلجیت ، وہ اسٹیج اور اسپاٹ لائٹ صرف اور صرف آپ کےلیے تھا، میں تو بہت ہی خوش قسمت ہوں کہ آپ کو زندگی میں لائیو دیکھ سکی، آپ کا شکریہ۔