• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولف: میجر(ر) ذوالفقار حسین شاہ کاظمی

صفحات: 186، ہدیہ: 800 روپے

ناشر: تعلیم القرآن اکیڈمی،ہاؤس نمبر 630، اسٹریٹ 44، سیکٹر G-9/1، اسلام آباد۔

فون نمبر: 5096396 - 0345

مصنّف سابق فوجی افسر ہونے کے ساتھ استاد اور ادیب بھی ہیں۔ کئی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھتے رہتے ہیں، جب کہ اُن کی اِس سے پہلے آٹھ کتب بھی شایع ہوچُکی ہیں۔ 2006ء میں قرآنِ مجید کی تعلیم عام کرنے کے لیے’’ تعلیم القرآن اکیڈمی‘‘ کی بنیاد رکھی، جس کے چیئرمین بھی ہیں۔اُن کی اِس نئی تصنیف کے پہلے حصّے میں صفاتِ الٰہی اور اُن کی اقسام کے ساتھ توحید کا بیان ہے۔ 

دوسرا حصّہ’’ اللہ تعالیٰ کی صفاتِ ثبوتی‘‘ کے عنوان سے ہے، جس میں 20 صفات کی تفصیل ہے، تو حصّہ سوم اللہ تعالیٰ کی صفاتِ سلبی پر مشتمل ہے، جب کہ چوتھے حصّے میں اسماء الحسنیٰ کا ذکر ہے۔صفاتِ باری تعالیٰ کے بیان کے لیے آیاتِ قرآنی کا انتخاب مولانا حافظ فرمان علی کے تحریر کردہ مضامین سے کیا گیا ہے، جب کہ ترجمے کے لیے مولانا ابو الاعلیٰ مودودی، پیر محمّد کرم شاہ الازہری اور مولانا فتح محمّد جالندھری کے تراجم سے استفادہ کیا گیا ہے۔کم ضخامت کے باوجود یہ اپنے موضوع پر ایک اچھا کام ہے،جس میں مستند حوالہ جات کا بھی پوری طرح اہتمام کیا گیا ہے۔البتہ، صفحات کی تعداد اور طباعت کے معیار کے پیشِ نظر قیمت بہت زیادہ مقرّر کی گئی ہے۔