• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: جسٹس سیّد افضل حیدر

صفحات: 271، قیمت: 1600 روپے

ناشر: قلم فاؤنڈیشن، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

جسٹس سیّد افضل حیدر کی 2022ء میں’’ کھوج‘‘ کے نام سے ایک کتاب شایع ہوئی تھی، جس میں ضخامت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سا مواد شامل نہیں کیا جاسکا تھا، جو اب اِس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔مصنّف کا کہنا ہے کہ’’ جب مَیں گورنمنٹ کالج، لاہور میں بی اے کا طالبِ علم تھا، تو مجھے ایک انوکھا خیال آیا کہ سال کے شروع میں ایک سوال یا مقدمہ قائم کرلوں اور پھر اُس سوال سے متعلق قرآنِ پاک کا مطالعہ کروں۔ 

مثلاً توحید کا تصوّر کیا ہے؟ نبی کیوں بھیجے جاتے ہیں؟ وغیرہ‘‘ تو یہ کتاب اِسی طرح کے سوالات پر مشتمل ہے۔ پہلے ایک سوال قائم کیا گیا ہے، پھر مصنّف نے قرآنِ کریم کی مختلف آیات کی روشنی میں اُس کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔اِس ضمن میں اُنھوں نے بہت سے مفسّرین، بالخصوص حکیم احمد شجاع ( والدہ کے ماموں) کے ترجمہ و مختصر تفسیرِ قرآن سے بھی استفادہ کیا ہے۔اِس طرح کی کتب، قرآن فہمی میں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔