وزیر خزانہ محمد اورنگزيب نے کہا ہےکہ پاکستان کم از کم تین سال کےلیے آئی ایم ایف پروگرام لے گا۔
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق محمد اورنگزيب نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی، کیش بیلنس بہتر ہے، حکومت تمام قرض بروقت ادا کرے گی، ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ نہیں پڑے گا، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال چینی مارکیٹ میں 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، جن کا بعد میں حجم بڑھایا جائے گا۔