• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبھی پرویز الہٰی کو نہیں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں: چوہدری سالک

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین---فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین---فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کبھی پرویز الہٰی کو نہیں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کو کہا تھا کہ سیاست اپنی اپنی ہو گی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے فیصلے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، گورنر پنجاب کا انتخاب پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں، سمندر پار کستانیوں کے لیے تفصیلی پلان بنا رہے ہیں۔

چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا ہے کہ آگاہی کے لیے وزارت اوورسیز کی شکایات کے لیے پورٹل بنا رہی ہے، اوورسیز کو زمین کی خرید و فروخت کے لیے پاکستان نہیں آنا پڑے گا، پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، امریکا، انگلینڈ، اسپین کے سفارت خانوں کو نادرا کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانوں میں ہی بائیو میٹرک پر منتقلیٔ جائیداد کے بیان دینے کی ویڈیو بھی بنے گی، حکومتی اتحادیوں کے ساتھ وزارتوں کی نہیں ترقیاتی منصوبوں کی بات ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید