سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز لاہور علی رضا کا کہنا ہے کہ لاہور پہلے سے زیادہ پرامن شہر ہے، لاہور میں جرائم کی شرح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ لاہور کی 2 کروڑ کے قریب آبادی ہے، 100 فیصد تک جرائم کا خاتمہ نہیں ہوا۔
علی رضا نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں انویسٹی گیشن، پراسیکیوشن کا نظام کمزور ہے، مدعی بھی صلح کر لیتے ہیں اور مقدمے کی پیروی نہیں کرتے، کم نوعیت کے جرائم میں جنہیں ضمانت ملتی ہے وہ سمجھتے ہیں کیس ختم ہوگیا، ایسے مجرم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ جرم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق مہم جاری ہے، پہلے دس دس ہزار لائسنس بنتے تھے اب 3 لاکھ بنتے ہیں۔