• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلکار سے منشیات برآمد، موٹروے پولیس کا وضاحتی بیان آگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کا موٹروے پولیس اہلکار سے منشیات برآمدگی کے معاملے پر ترجمان موٹر وے پولیس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس نے 24 فروری کو ہکلا سروس ایریا کے قریب 160 پیکٹ منشیات کے برآمد کیے تھے۔

موٹروے پولیس نے ضابطے کے مطابق برآمد شدہ منشیات اے این ایف اہلکاروں کے حوالے کردی تھی۔

حسن ابدال پولیس نے 22 مارچ کو ایک کارروائی میں فرہاد نامی شخص کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا۔

ملزم کیس کا رخ موڑنے کے لیے موٹروے پر پکڑی جانے والی منشیات کا سہارا لے رہا ہے، موٹروے پولیس نے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بظاہر واقعے میں موٹروے پولیس افسران کی ملی بھگت کے ثبوت نہیں ملے، موٹروے پولیس کے موقع پر موجود چند افسران کے شامل ہونے کا تاثر افسوسناک ہے۔

اے آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس میں کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرکے محکمے کا معیار برقرار رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید