• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز کے 2افسروں کے تقررو تبادلے6کی گریڈ 18میں ترقی

لاہور ( جنرل رپورٹر )وزارت ریلویز نے گریڈ 20کے 2افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،سگنل اینڈ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ کے چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر ڈیزائن اینڈ پروڈیکشن محمد احمد کو وزارت ریلوے رپورٹ کرنے اور انکی جگہ ڈائریکٹر آئی ٹی اعجاز احمد بجارانی کو چیف سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر ڈیزائن اینڈ پروڈیکشن تعینات کرنےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔محکمہ ریلوے کے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے 6افسران کو گریڈ 17سے گریڈ 18میں ریگولر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں محمد شاہ رخ ملک ، احسان اللہ کاسی ، محمد عبداللہ سلیم ،مس ارم مزمل ، سیف اللہ اور مس اقصیٰ شہباز شامل ہیں ۔
لاہور سے مزید