• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ میں ملکی مجموعی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ، حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

مارچ میں ملکی مجموعی برآمدات میں تقریباً 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ سال مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر تھا۔ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات میں 1.08 فیصد کمی ہوئی۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق فروری میں برآمدات 2 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مجموعی برآمدات میں 8.93 فیصد اضافہ ہوا۔ 

دستاویز کے مطابق جولائی تا مارچ مجموعی برآمدات کا حجم تقریباً 23 ارب ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں مجموعی برآمدات 21 ارب ڈالر تھیں۔ مارچ میں مجموعی درآمدات میں سالانہ 25.86 فیصد اضافہ ہوا۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال مارچ میں درآمدات 3 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں۔ 

دستاویز کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں مجموعی درآمدات میں 9.25 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں مجموعی درآمدات 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات میں 8.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا مارچ مجموعی درآمدات کا حجم تقریباً 40 ارب ڈالر رہا۔ 

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات 43 ارب 72 کروڑ ڈالر تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 24.94 فیصد کمی ہوئی۔ 

دستاویز کے مطابق جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 22 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید