• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سینیٹ الیکشن: پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک خواتین کی نشست سے دستبردار

پنجاب میں سینیٹ کی 5 نشستوں کیلئے آج مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

خواتین کی 2، ٹیکنوکریٹ کی 2 اور اقلیتوں کی ایک نشست پر پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔

خواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ امیدوار ہیں، سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید بھی خواتین کی نشست پر امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک خواتین کی نشست سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے محمد اورنگزیب اور مصدق ملک امیدوار ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہیں۔

اقلیتوں کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خلیل طاہر سندھو، سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید