• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بحرِ اوقیانوس ممالک کا فوجی اتحاد نیٹو آج 75 برس کا ہو گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شمالی بحرِ اوقیانوس ممالک کا فوجی اتحاد نیٹو آج 75 کا برس کا ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے آج نیٹو ہیڈکوارٹرز برسلز میں ایک تقریب بھی منعقد کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی کے دن 4 اپریل 1949ء کو امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں بیلجیئم ،کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال، برطانیہ اور امریکا نے نیٹو کی بنیاد رکھی تھی۔

ان بانی ارکان نے شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے پر دستخط کیے اور نیٹو کا جنم ہوا تھا۔

12 ارکان سے شروع ہونے والے اس فوجی اتحاد کے اب 32 ارکان ہیں۔

ان ارکان میں اب البانیہ، بلغاریہ، کروشیا، چیک ریپبلک، اسٹونیا، فن لینڈ، یونان، ہنگری، لٹویا، لتھوینیا، مونٹی نیگرو، نارتھ میسیڈونیا، پولینڈ، رومانیہ، سلواکیہ، سلووینیا اور اسپین بھی شامل ہیں۔

اسی موقع پر نیٹو ہیڈکوارٹرز برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں اس فوجی اتحاد کو درپیش آج کے بڑے چیلنجز پر گفتگو ہو رہی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید